پاکستانی ڈاکٹروں نے دنیا بھر میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے ملک کا نام روشن کیا ہے،نثار کھوڑو

ڈاکٹر محمد علی شاہ کے کارناموںکی باز گشت آج بھی اسمبلی کے ایوانوںمیں گو نجتی ہے

پیر 16 اکتوبر 2017 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سند ھ حکومت کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں نے دنیا بھر میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے ملک کا نام روشن کیا ہے جس پر ہمیں فخرہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے او کلینک کے زیر اتہمام اور موزمبیگ کے اعزازی قونصل جنرل خالد تواب کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں منقدہ تقریب سے بطور رمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاجسمیں سابق گورنرسندھ لفٹیننٹ جنرل(ر) معین الدین حیدر۔

سابق سینٹر عبد الحیب خان۔ متحدہ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ممتاز صنتکارایس ایم منیر، چیرمین ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل ، کامران ٹیسوری، اعزازی قونصل جنرل کوروی ڈی ور افریقہ، فصل دادابھائی، احمد انصاری اعزازی قونصل جنرل چیک ری پبلک، اسٹیو کراسمین برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر، ایڈمرل عارف حسنیی، ایم این اے علی عابدی، بریگیڈیئرابوذر، احمد انصاری ، عبد الوہاب شیخ، ڈاکٹر ایس اے صدیقی، ڈاکٹر قیصرسجاد ، جام مدد علی ، اولمپین اصلاح الدین، ٹیسٹ کرکٹرز معین خان، شعیب محمد، صادق، وسیم اکرم کی اہلیہ کے علاوہ مسز اسماء علی شاہ ، میزبان ڈاکٹر سید عمران علی شاہ اور ڈاکٹر دسید جنید علی شاہ، نصرت فہیم کے علاوہ دیگر معروف شخصیت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کے کارناموںکی باز گشت آج بھی اسمبلی کے ایوانوںمیں گو نجتی ہے۔خالدتواب ۔ اعزازی قونصل جنرل موزمبیگ سے تعلق رکھنے والے شہری پیڈرو اینٹو یو کی ٹانگ کا کامیاب آپریشن کرکے ڈاکٹر سید عمران علی نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبور ی حکومت میںڈاکٹر سید جیند علی شاہ نے بطور وزیر صحت جس جا نفشانی سے اپنی خدمات انجام دیں میری موجودہ حکومت سے درخواست ہے کہ ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنا علاج کرانے پاکستان آئیں گے۔ انھوں نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کو سیاست میں آنے کی دعوت بھی دی۔ معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ پیڈرو اینٹویو کا آپریشن میرے لیے چیلنج سے کم نہیں تھا جس میں انھیں مقددہ غیر ملکی ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ کاٹنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے والد ڈاکٹر محمد علی شاہ کی تکنیک استمال کرتے ہوئے میں نے اس کا کامیاب آپریشن کیا اور اسکی ٹانگ کٹنے سے بچالی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیکل ہیلتھ سروسز کو پروموٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر پیڈرو اینٹونیو نے کہا کہ میں اپنی ٹانگ کے حوالے سے بالکل مایوس ہو چکا تھا لیکن عمران علی شاہ نے میری زندگی میں روشنیاں بکھیر دیں جن پر میں زندگی بھر ان کا احسان مند رہونگا۔تقریب سے اف سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے بھی خطاب کیا۔جبکہ آخر میں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بھائی عمران علی شاہ اپنے والدکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے مثالی خدمات انجام دینگے۔

انھوں نے کہا کہ عزم پختہ ہو تو ہر کام ممکن ہوسکتا ہے۔ ہم دونوں بھائی اپنے ملک میں خدمات انجام دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ والد کا بتایا ہوا ہنر اور والدہ کی دعائوں سے ہمیں اب تک میڈیکل کے شعبہ میں ہمیشہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اے او کلینک ایک قابل فخر اسپتال ہے جہاں نہ صرف پاکستان کے ہر صوبہ بلکہ دنیا بھر سے مایوس ہوجانے والے مریض آکر علاج کراتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ مطمئن ہوکر یہاں سے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :