شہدادپور ، تیز رفتار چنگ چی کی موٹر سائیکل سے ٹکر، 23 سالہ نوجوان جاں بحق

پیر 16 اکتوبر 2017 23:18

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) تیز رفتار چنگ چی نے کراس کرنے والی موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی ، موٹر سائیکل سوار 23 سالہ نوجوان جاں بحق ،ڈرائیور چنگ چی چھوڑ کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے بیرانی روڈ پر کڑیو اسٹاپ کے مقام پر ایک تیز رفتار چنگ چی کو ایک موٹر سائیکل سوار کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار چنگ چی نے اس کو زوردار ٹکر مار دی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار 23 سالہ نوجوان صاحب ڈنو لاکھو شدید زخمی ہو گیا ۔

اس کوراستے سے گزرنے والی ڈاٹسن پر سوار افراد نے اٹھا کر فوری طور پر سمس اسپتال پہنچانے کی کو شش کی لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان نے دم توڑ دیا ۔ اس کی لاش سمس اسپتال لائی گئی جہاں لاش کا پوسٹمارٹم کر کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ جبکہ حادثے کے فوری بعد چنگ چی ڈرائیور چنگ چی چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے چنگ چی کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :