وائس ایڈمرل عارف حسینی کی گورنرسندھ سے الوداعی ملاقات

پیر 16 اکتوبر 2017 23:18

وائس ایڈمرل عارف حسینی کی گورنرسندھ سے الوداعی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)گورنر سندھ محمد زبیر سے وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بحریہ کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت ، ملک کی بحری حدود کی نگہبانی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے سید عارف اللہ حسینی کی پاک بحریہ کے لئے شاندار خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عارف اللہ حسینی پاک بحریہ کے انتہائی قابل افسر شمار ہوتے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے سب معترف ہیں ۔ عارف اللہ حسینی نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ نے ہر موقع پر پاک بحریہ کی حوصلہ افزائی کی جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر انہیں گورنر ہائوس کا نشان بھی پیش کیا گیا۔ #