کوئٹہ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دو اے ای ٹی اوز اورتین انسپکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے دو اے ای ٹی اوز اور تین انسپکٹرز کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار افراد پر اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اے ای ٹی او حکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان محمد اسحاق انسپکٹرز محمد اکرم، عبدالغفور اور اصف اقبال نے نیشنل بینک کی تین شاخوں میں دوران ملازمت گاڑیوں کے ٹیکسز کے چالان کی مد میں جمع کی گئی دقم میں کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔نیب نے تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ کیس کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے جس سے مزید گرفتار یان بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :