کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملک بھر میں 27اکتوبر کویوم سیاہ منایاجائے گا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملک بھر میں 27اکتوبر2017یوم سیاہ کے طور پر بھر پور انداز میں منایاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن صوبائی اور ضلع کی سطح پر سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں ٹاک شوز،تقاریر اور مقابلے کے پروگراموں کا اہتمام کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں اس دن مختلف چینلز اور ریڈیو پاکستان کشمیر کے حوالے سے مشہور شخصیات کے انٹرویو نشر کریں گے جبکہ مذکورہ دن کشمیر کے حوالے سے ڈاکو منٹری نشر کرنے کیساتھ ساتھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔