خیبر پختونخوا کا مقامی حکومتوں کا نظام نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ فعال اورمفید ہے، اسد قیصر

صوبائی حکومت نے 80 ارب سے زائد کے فنڈز بلدیاتی اداروں کو جاری کئے ہیں جس کی بدولت مقامی سطح پر عوام کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہونے میں بھرپور مدد مل رہی ہے ، شمولیتی اجتماع سے خطاب

پیر 16 اکتوبر 2017 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مقامی حکومتوں کا نظام نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ فعال اورمفید ہے۔ صوبائی حکومت نے 80 ارب سے زائد کے فنڈز بلدیاتی اداروں کو جاری کئے ہیں جس کی بدولت مقامی سطح پر عوام کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہونے میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔

۔موجودہ صوبائی حکومت عوام کو خدمات کی فراہمی کے اداروں کومزید موئثر بنانے کے لئے بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہے۔ بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع جلبئی ضلع صوابی میں سابقہ ضلع کونسلر ولی سبحان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ولی سبحان نے اپنے خاندان ،عزیز واقارب اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کیا۔سپیکر اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر ولی سبحان اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے نہ صرف پی ٹی آئی مقامی سطح پر مزید مضبوط ہوگی بلکہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی وہ اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کریں گے۔

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس موقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور انقلابی اصلاحات کی بدولت دیگر سیاسی جماعتوں کے دیرینہ کارکنان اور راہنما اپنی جماعتوں سے کنارہ کش ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیںجو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اس ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

سپیکر نے کہا کہ انہوں نے 2013 میں صوابی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے ۔13 اور پی کے۔35 کی تمام یونین کونسلوں کو مرحلہ وار گیس کی فراہمی پر تیزی سے کام جارہی ہے اورجلبئی،جلسئی اور تورڈھیر کے تمام علاقوں کو بھی جلد گیس فراہم کردی جائے گی۔ اسد قیصر نے کہا کہ ضلع صوابی کو صوبے کا ماڈل ضلع بنانا ان کا مشن ہے جسے پورا کرنے کے لئے صحت،تعلیم ،مواصلات،آبپاشی اورپبلک ہیلتھ کے بڑے بڑے منصوبوںسمیت سمال ڈیمز کی تعمیر اور عوام کو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر 22 ارب روپے کی خطیر لاگت سے کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے اور حقیقی تبدیلی لانے کے لئے عوام کو2013 کی طرح آئندہ انتخابات میںبھی پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :