اٹک ،مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور سہیل کمڑیال گروپ کی متعدد اہم شخصیات میجر گروپ میں شامل

پیر 16 اکتوبر 2017 23:16

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلز پارٹی اور سہیل کمڑیال گروپ کی متعدد اہم شخصیات میجر گروپ میں شامل ، شامل ہونے والوں میں حلقہ این اے 59سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور مقامی رہنما ملک ممتاز خان آف بھیڈیاں ، نواز گاہ حسن ابدال سے مسلم لیگ (ن) کے ملک نواز ، محمد امین ، محمد پرویز ، ملک ارشد اور سردار رمضان جبکہ یونین کونسل احمدال میں مشتاق حسین، اشتیاق حسین، اشفاق حسین، نزاکت علی ، محمد شفیق، عاشق حسین ، تاج محمد خان نے ملک سہیل کمڑیال گروپ کو خیرآبا دکہہ کر میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے مسلم لیگ (ن) ،پی پی پی اور سہیل کمڑیال گروپ چھوڑکر میجر گروپ میں شامل ہونے والے ان رہنماؤں نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت میجر طاہر صادق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور آئندہ اُن کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :