جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی آف پاکستان اسٹیل کے وفدکی وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات ، ادارے کے حوالے سے بریفنگ

پیر 16 اکتوبر 2017 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل کے ایک نمائندہ وفد نے بشمو ل سی بی اے کنونیر نعیم الحق کی قیادت میں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو صاحب سے پی این ایس سی بلڈنگ میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیرجہاز رانی سے درخواست کی کہ پاکستان اسٹیل اپنی تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور ملازمین تنخواؤں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور حکومتی سطح پر ملازمین کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔علاوہ ازین میڈیکل سہولیات کی بحالی، 2013؁ء سے اب تک ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے علاوہ ادارے میں2008؁ء سے ہونے والی کرپشن اور بد انتظامی کے معاملات کو اُٹھایا اسکے علاوہ ادارے کو چلانے کے لئے ہر سطح پر اپنے تعاون کا یقین دلایا اس جواب میں میر حاصل بزنجو صاحب نے وفد کی بات بہت غور سے سنی اور ہر سطح پر اس حوالے سے بات اُٹھانے کا یقین دلایا۔وفدمیں کنونیر نعیم الحق کے ساتھ نوید آفتاب، سرور خان نیازی اور ریاض شریف ممبران شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :