ہالہ،لٹیروں سے نجات ھاصل کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، شاہ محمود قریشی
تازہ ترین : 1
ہالہ،لٹیروں سے نجات ھاصل کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، شاہ محمود ..

ہالہ،لٹیروں سے نجات ھاصل کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، شاہ محمود قریشی

اگر کسی نے احتساب کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو ہم اسلام آباد میں جم غفیر جمع کریں گے، میڈیا سے گفتگو

ہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مخدوم ہاؤس ہالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں احتساب کا عمل آگے بڑھے، ملک کو لٹیروں سے نجات دلائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے اور ہم مقروض رہیں گے۔ انہوں نے کہا اگر کسی نے احتساب کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو ہم اسلام آباد میں جم غفیر جمع کریں گے کیونکہ ہم نے لوگوں کو عدالتوں پر حملہ کرتے دیکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، انہوں نے کہا احسن اقبال وہ نادان دوست ہیں جو نواز شریف کو یہاں تک لے آئے ہیں اور مزید ڈوبونا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عزیر بلوچ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی پر انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سمجھیں گے کہ انہیں پیش ہونا ہے تو وہ بالکل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/10/2017 - 23:15:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں