اسپیکر سندھ اسمبلی کی طرف سے ووٹ کی تذلیل کے بیان کے خلاف پی ٹی آئی نے پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی طرف سے ووٹ کی تذلیل کے بیان کے خلاف پی ٹی آئی نے پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔پٹیشن دائر کرنے سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن، سیکریٹری سندھ اسمبلی، سیکریٹری قانون کو آغا سراج درانی کو نااہل کرنے کی درخواست بھیج دی گئی۔پی ٹی آئی رہنماء گل محمد رند، ایڈووکیٹ ممتاز گوپانگ کل سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

سراج درانی نے سندھ کے لوگوں کے ووٹ کی تذلیل کی ہے اس لیے اسے نااہل قرار دیا جائے۔سندھ کے لوگوں سے ووٹ لینے والے آج نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں۔تحریک انصاف سندھ کے ہر مسئلے پر ان چوروں کے خلاف کھڑی ہوگی۔اس شخص کو اسمبلی کی سیٹ پر رہنے کا اختیار نہیں۔پٹیشن کے لیے تیاری کرلی ہے کل پٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔سراج درانی کی نااہلی کے لیے سیکریٹری سندھ اسمبلی، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قانون کو درخواست بھی بھجی ہے۔

متعلقہ عنوان :