جب بھی ملک میں سازشیوں کا ذکر ہو گا میاں نواز شریف کا سیاہ حروف میں لکھا جائے گا ، مصطفی کمال

نااہل شخص کے لئے جمہوریت کو داؤ پر لگایا گیا آج ملک میں جمہوریت کے نام پرجو جمہوریت کررہے ہیں وہی جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن ہیں،کسی آمریت اور ڈکٹیٹر کو نہیں مانتے، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 16 اکتوبر 2017 23:14

جب بھی ملک میں سازشیوں کا ذکر ہو گا میاں نواز شریف کا سیاہ حروف میں لکھا ..
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے جب جب ملک میں سازشیوں کا ذکر ہو گامیاں نواز شریف کا سیاہ حروف میں لکھا جائے گا نااہل شخص کے لئے جمہوریت کو داؤ پر لگایا گیا آج ملک میں جمہوریت کے نام پرجو جمہوریت کررہے ہیں وہی جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن ہیں ہم کسی آمریت اور ڈکٹیٹر کو نہیں مانتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے ڈویثرنل آرگنائزر سید کاظم شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتا ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس پی کے صدرانیس قائمخانی،وائس چیئرمین اشفاق منگی،افتخار رندا ھاوا،سید حفیظ الدین بھی موجود تھے انہوں کا کہنا تھا کہ متحد بانی ماضی کا حصہ بن چکے ہیں انہوں نے سندھ کی عوام میں نفرت کے بیچ بوئے تھے جس کی وجہ سے سندھ میں بسنے والوں کے درمیان ایک دیوار کھڑی ہوگئی تھی الطاف حسین کی نفرت انگیز تقرردراصل ان کی ذہنی پستی کا ثبوت تھی پاک سرزمین پارٹی نے وقت کے فرعون الطاف حسین کو للکارا ہے پی ایس پی نے الطاحسین کے چہرے سے نقاب نوچ لئے ہے قوم نے اس کا مکرو چہرہ دیکھ لیا انہوں کا کہنا تھاسندھ مسئلتان بن چکا ہے کراچی سے کشمور تک سڑکیں اور رستے تباہ حال ہیں حالاے بدلنے کے لئے فرشتے نہیں آینگے عوام کو اپنے حقو ق کے کھڑا ہونا پڑے گا ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی آپس میں ملے ہوئے ہیں سندھ کے ستر لکھ بچے تعلیم سے محروم ہے جو سندھ حکومت کی ناکامی ہے کراچی سمیت پورے سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے اور حکومت اربوں روپے خرچ کرنا کا دعوی کررہی ہے انہوں کا کہنا تھا کہ کراچی میں سچ بولناکی سزا موت تھی اب عوام خوف کے ماحول سے نکل گئے ہیں رات کو شراب کے نشہ میں دھت ہوکر ججوں اور جنرلوں گالیاں دی جاتی تھی اور صبح نشہ اترتا ہی معافیاں مانگی جاتی تھی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور وانا میں اگر عام معافی پیکج دیا جاسکتے ہیں تو کراچی کے لئے بھی آپ کو دل بڑا کرنا ہوگا ہم اپنے عہدے اور مراعات پر لات مارکر عوام میں آئے ہیں پی ایس پی مظلوم عوام کی آواز بننا چاہتی ہے کل جب ہم چلے تھے تو مصطفی کمال اور انیس قائمخائی تھے آج ہزاروں افراد ہمارے ساتھ ہیں انہوں کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسن بازیاب ہونے چایئے جو گناہ گار اس کو سزا ملنی چایئے انہوں کا کہنا تھا کہ پی ایس پی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ہمارے دروازہ سب کے لئے کھلے ہیں

متعلقہ عنوان :