نیشنل پریس کلب کاپولی کلینک اور جی ایس آر لیبارٹریز کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 16 اکتوبر 2017 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)نیشنل پریس کلب نے پولی کلینک اور جی ایس آر لیبارٹریز کے اشتراک سے سوموار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ماہر ڈاکٹروں نے جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کا فری میڈیکل چیک اپ کے علاوہ بلند فشار خون، ہیپاٹائٹس اور شوگر کے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے۔ صدر و سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے پولی کلینک، جی ایس آر لیبارٹریز اور خاص طور پر ڈاکٹر شریف استوری کے شکرادا کیا جنہوں نے خود کیمپ میں شرکت کر کے صحافیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا۔