پودا کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس برائے دیہی خواتین کا لو ک ورثہ میں آغاز

پیر 16 اکتوبر 2017 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی (پودا)کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس برائے دیہی خواتین کا لو ک ورثہ میں آغاز ہو گیا ، کانفرنس میں پہلے روزایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون خان شنواری نے بھی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر انتخابی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے طریقے کار سے آگاہ کیا گیا۔

پیر کو پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی (پودا)کے زیر اہتمام د سویں سالانہ کانفرنس برائے دیہی خواتین کا لو ک ورثہ میں آغاز ہو گیاجس میں ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون خان شنواری نے بھی شرکت کی، اور شرکاء سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین ووٹر کی رجسٹریشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن عنقریب ملک کے 80اضلاح میں خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن کی مہم کا آغاز کرنے والا ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرلسٹ کا حصہ بننے کے لیے جلداز جلد اپنا قومی شناختی کارڈ حاصل کرلیں، شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ بننا ممکن نہیں،الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018سے پہلے تمام خواتین کا ووٹر لسٹوں میں اندارج یقینی بنانا چاہتا ہے، اس موقع پر کانفرنس میں انتخابی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے طریقے کار سے آگاہ کیا گیا۔