اسلامی یونیورسٹی میں انتظامیہ کی طرف سے ہاسٹلزکی بندش،ٹرانسپورٹ اورلیب کی فیس میں بے تحاشہ اضافہ

پیر 16 اکتوبر 2017 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)اسلامی یونیورسٹی میں انتظامیہ کی طرف سے ہاسٹلزکی بندش،ٹرانسپورٹ اورلیب کی فیس میں بے تحاشہ اضافہ اورمیرٹ سکالرشپ میں تبدیلی جیسے غیرمنصفانہ فیصلے واپس لے لئے گئے ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ کے پرزورمطالبہ پر نیانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،یونیورسٹی ہذا میں بورڈ آف گورنرکی میٹنگ کے بعد انتظامیہ کیطرف سے طلبہ دشمن فیصلے کئے تھے جن کو احتجاج کے بعد واپس لے لیا گیا ہے ۔

جمعہ کو وفاقی دارالحکومت کی بڑی بین الاقوامی ا سلامی یونیورسٹی نے فیسوں میںبے جا اضافے ہاسٹلزکی بندش اورمیرٹ سکالرشپ میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ۔ طلبا ء تنطیموں نے انتطامیہ کی طرف مختلف فیسوں میںبے جا اضافے ہاسٹلزکی بندش اورمیرٹ سکالرشپ میں تبدیلی کے نوٹیفیکیشن کے بعد شدید اھتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

طلبہ مفادمدنظررکھتے ہوئے جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ نے دیگرذمہ داران کے ہمراہ نائب صدرجامعہ ڈاکٹر محمد منیرسے ملاقات کی اور غیرمنصفانہ فیصلے واپس لینے کامطالبہ کیا جس کو قبول کرتے ہوئے یونیورستی انتطامیہ نے نائب صدر جامعہ کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی اور بعد ازاں نوٹیفکیشن جا ری کر کے غیرمنصفانہ فیصلے تبدیل کردیے گئے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے نائب صدرجامعہ سے دوبارہ ملاقات کی اور عملی اقدام پہ شکریہ اداکیا۔