قائداعظم یونیورسٹی طلبااور انتظامیہ کا تنازعہ حل کرانے کے لئے چیئرمین ایچ ای سی کی مظاہرین اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات

طلبا نے اپنے مطالبات چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے، ڈاکٹر مختار کی جائز مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:14

قائداعظم یونیورسٹی طلبااور انتظامیہ کا تنازعہ حل کرانے کے لئے چیئرمین ..
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) قائداعظم یونیورسٹی طلبااور انتظامیہ کا تنازعہ حل کرانے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے مظاہرین اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات کی، طلباء کو یونیورسٹی کے بند ہونے سے تدریسی نقصان کی بات کر کے ہڑتال ختم کرنے کی بات کی ، طلباء نے ڈاکٹر مختار احمد کو ہڑتال ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا ، طلبا نے اپنے مطالبات چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے، ڈاکٹر مختار احمد کا طلبا کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ۔

(جاری ہے)

سوموار کو چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکتر مختار احمدقائداعظم یونیورسٹی طلبااور انتظامیہ کا تنازعہ حل کرانے پہنچ گئے مگر طلباء نے کوئی نصیحت سننے سے انکار کر دیا ۔ طلبا نے اپنے مطالبات چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے جبکہ ڈاکٹر مختار احمد کا طلبا کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔۔

متعلقہ عنوان :