وزیر اعظم کی سی ڈی اے ، کیڈ اور ضلعی انتظامیہ کو باہمی تعاون سے اسلام آباد میں صحت کی تمام سہولیات مہیا کرنیکی ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 23:14

وزیر اعظم کی سی ڈی اے ، کیڈ اور ضلعی انتظامیہ کو باہمی تعاون سے اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سی ڈی اے ، کیڈ اور ضلعی انتظامیہ کو باہمی تعاون کے اسلام آباد میں صحت کی تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ، تمام شہری اور دیہی علاقوں موجود صحت کے مراکز کو کار آمد بنانے پر زور دیا ، ادویات کے میعار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

جمعہ کو کیپٹل ڈویلپمنت اتھارٹی( سی ڈی ای) ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔وزیراعظم نے سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں چھے سو بیڈز کے نئے بلاک کی تعمیر و تکمیل اور ادارے کی جانب سے جاری اور مکمل کئے گئے ترقی کے دیگر منصو ںکا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

شہر کی شاہراوں کی ایکسٹینشن اور سروس روڈز کی مرمت کے تمام مکمل اور جاری پراجیکٹس کی تفسیلات پیش کی گئیں ۔

سی ڈی اے حکام نے وزیر اعظم کو اسلام آباد کے تمام سیکٹروں میں موجود پارکوں ، بس سٹاپس اور مساجد کی تعمیر سے بھی آگاہ کیا ۔ شہر کی مختتلف مارکیٹوں میںہجوم کی وجہ سے خصوصی کار پارکنگ کی تعمیر کو بھی واضح کیا ۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کے شہر میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیاں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں۔وزیر اعظم شاہد کاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی اور شہریون کی ترقی کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور شہر کے نطم و نسق کو چلانے والے تینوں اداروں جن میں کیڈ ، سی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ کو خصوصی تاکید کی کہ شہر مین صحت کے تمام منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور صحت کے مراکز کو فعال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :