اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اچانک آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا ، کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:14

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اچانک آگ لگ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اچانک آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پیر کو شام 5:15کے قریب ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف سے فون کر کے اطلاع دی گئی کہ جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں واقع احتساب عدالت کے کمرے میں آگ لگ گئی ہے جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملہ موقع پر روانہ کیا گیا جس نے جاتے ہی آگ پر قابو پایا تاہم آگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں اور وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور نیب ریفرنسز سے متعلق تمام ریکارڈ بھی جی الیون کے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :