Live Updates

عمران نیازی کی طرف سے ظاہر کی جانے والی منی ٹریل قطعی طور پر فراڈ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد کا بیان

پیر 16 اکتوبر 2017 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی طرف سے ظاہر کی جانے والی منی ٹریل قطعی طور پر فراڈ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ عمران خان سند یافتہ جھوٹا اور جعل سازی کا ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خردبرد خان عوام کو مندرجہ ذیل سوالوں کا جواب دی:۔

بنی گالہ اراضی پہلے لی گئی لندن سے رقم بعد میں آئی تو رقم کی ادائیگی پہلے کیسے ہوئی ،ثابت کیسے ہوگا کہ عمران نیازی کے دوست راشد کے اکائونٹ میں پیسے کب اور کیسے آئی ،کیا جمائما گولڈ کا عمران خان سے زیادہ راشد خان پر اعتماد تھا ،راشد خان کے اکائونٹ میں آنے والی رقم میں دو جگہ جمائما کا نام ہے باقی رقم کس نے بھیجی ،طلاق کے بعد بنی گالہ میں 95کنال اراضی کا جمائما کے نام انتقال کیسے ہوا ،کاغذات میں زوجہ عمران خان کیوں لکھا گیا۔

(جاری ہے)

ایک سرٹیفکیٹ کے مطابق جمائما کو قرض کی واپسی نیازی سروس کمپنی نے کی تو یہ کمپنی بے نامی کیسے ہو سکتی ہی ،جمائمانے لندن سے پہلی رقم جولائی 2002ء میں بھیجی اس وقت تک 135 کنال زمین خریدی جا چکی تھی۔جمائما نے جو اضافی رقم بھیجی اس کی راشد خان نے عمران خان کو کیسے ادائیگی کی ،جمائما کی طرف سے بھیجی گئی رقم میں مطابقت کیوں نہیں ہی ،آف شور کمپنی کیوں اور کس لئے بنائی تھی ۔

چوہدری منظور نے کہا کہ آج خردبرد خان اس بات سے مکر گئے ہیں کہ نیازی لمٹیڈسروس ان کی تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خردبرد خان جعل سازی کے ذریعے قوم کو گمراہ کرتے رہے ہیں۔ قوم نے ان کا اصل چہرہ پہچا لیا ہے اب ان کا احتساب شروع ہوا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ بنی گالہ محل ریکارڈ خردبرد کی داستانیں بیان کرتا ہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ یہ حقیقت عالم آشکار ہے کہ عمران خان کے والد کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ اس لئے یہ کہنا درست ہوگا کہ کرپشن عمران خان کو ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا عمران خان کی فطرت ہے۔ جس دن انہوں نے سچ بولا جیل میں ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :