کرم ایجنسی ، افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 5افراد ہلاک

پیر 16 اکتوبر 2017 23:04

کرم ایجنسی ، افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 5افراد ہلاک
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) کرم ایجنسی افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر پر 4 سے 6 میزائل فائر کیے گئے، حملے کے بعد ملبے سے 5افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں،جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں ہونے والے ڈرون حملے میں شدت پسند کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ، جبکہ اس بات کا بھی تعین کیا جارہا ہے کہ حملہ پاکستانی علاقے میں ہوا ہے یا افغانستان میں۔

متعلقہ عنوان :