افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، اس بار ماضی کی غلطیوں کا ادراک کرلیا گیا ہے،جو گفتگو کابل میں ہوئی اس پر بات آگے چلے گی تو اس کے بعد اشرف غنی پاکستان آئیں گے

پاکستان میں افغان سفیر عمر ذخیل وال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 16 اکتوبر 2017 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، اس بار ماضی کی غلطیوں کا ادراک کرلیا گیا ہے،جو گفتگو کابل میں ہوئی اس پر بات آگے چلے گی تو اس کے بعد اشرف غنی پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

پیرکو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر زاخیل وال نے کہاکہ افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے ۔

اس بار ماضی کی غلطیوں کا ادراک کرلیا گیا ہے۔جو گفتگو کابل میں ہوئی اس پر بات آگے چلے گی تو اس کے بعد اشرف غنی پاکستان آئیں گے ۔امریکہ میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان پاک افغان قیدیوں کے تبادلے کی بات ہوئی ہے ۔کابل ملاقات سے بہت امید پیدا ہوئی ہے ۔