Live Updates

عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام ،افراتفری اور اداروں کے مابین تنائو پیدا کرکے بیرونی آقائوں کو خوش کر رہے ہیں، حنیف اللہ حسرت

پیر 16 اکتوبر 2017 23:07

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام ،افراتفری اور اداروں کے مابین تنائو پیدا کرکے بیرونی آقائوں کو خوش کر رہے ہیں۔ عمران خان کے اپنے بچے برطانوی شہریت لیکر موج مستیاں کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف خان صاحب پاکستان کے غریبوں کو سبز باغ دکھا کر بے وقوف بنا نے کی کو شش کر رہے ہیں۔

عمران خان پاکستان میں یہودی کلچر لانے کے درپے ہیںمگر جے یوآئی کے ہوتے ہوئے ان کے تمام سازشیں ناکام بنادئیے جائینگے ۔ حنیف اللہ حسرت ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن اور ضلعی ڈپٹی ناظم حاجی حنیف اللہ حسرت نے تنگی میں مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان یہودی ایجنڈے پر کار فر ما ہے اور وطن عزیز میں سیاسی عدم استحکام ، افراتفری اور اداروں کے مابین تنائو کی صورت حال پیدا کرکے پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے عمران خان دنیا کو منفی پیغام دے رہے ہیں اور عالمی دنیا کو پاکستان کا ایسا منظر دکھارہے ہیں جیسے وطن عزیز ہر محاذ پر عدم استحکام کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موصوف نے مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی قیادت کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرکے اپنی اصلیت دکھا دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں کے نام پر سیاست کرنے والے عمران خان کے بچوں نے بر طانوی شہریت لے رکھی ہے اور وہاں پر موج مستیاں کررہے ہیں۔

عمران خان میں جرات ہے تو اپنے بچوں کو پاکستان بلا کر ان کو پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام سازشوں کو ہر صورت ناکام بنا یا جائیگا اور آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بد ترین شکست سے دو چار کیا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :