حکمران جماعت اپنی جیت کو ممکن بنانے کیلئے سرکاری مشینری کو اپنے حق میں استعمال کر رہی ہے، امیدوار جماعت اسلامی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے نامزداُمیدوار واصل فاروق خان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت اپنی جیت کو ممکن بنانے کیلئے سرکاری مشینری کو اپنے حق میں استعمال کر رہی ہے ۔این اے 4میں زیرو کارکردگی کی بنیاد پر شکست حکمران جماعت کا مقدر بن چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چمکنی میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی محمد علی خان ، ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی خالدوقاص چمکنی ، ناظم چمکنی ویلیج کونسل سہیل خان چمکنی ، سراج السلام ، منہاس خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے واصل فاروق خان نے کہا کہ حلقے کی عوام نے اس سے پہلے تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما لیا ہے لیکن کسی پارٹی کے امیدوار نے این اے 4کی عوام کی محرومیوں اور ان کے مسائل کا مداوا نہیں کیا جبکہ تمام مسلم لیگ ن حکومت اور تحریک انصاف کی حکومت نے اس حلقے کی عوام کو مایوسی اور محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اس لیے اب عوام کو اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کیلئے صالح اور ایماندار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اللہ رب العزت نے آپ کی مدد سے حلقے کی خدمت کا موقع دیا تو میں حلقہ این اے 4کی عوام کیلئے صاف پانی کی فراہم سے لیکر کر تعمیروترقی کے کاموں تک تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاںصرف کرتے ہوئے حلقے کو مثالی بنانے کے ساتھ ساتھ ثابت کروں گااگر لیڈر شپ صالح اور ایماندارہو تو ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ این اے 4کی عوام کے پاس لیٹروں اور بے حیائوں کا راستہ روکنے کا بہترین موقع موجود ہے امید ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور ملکی مفاد میں اپنے ووٹ کا حق دیانتدار قیادت کے پلڑے میں ڈالیں گے۔ این اے 4کا ضمنی الیکشن ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد ڈالے جس کے نتیجے میں ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :