مہمند ایجنسی، موٹر سائیکل حادثات میں ایک جاں بحق، 3 زخمی،امبار میں باراتی پک اپ سے گر کر بچہ شدید زخمی ہوگیا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:07

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) مہمند ایجنسی، موٹر سائیکل حادثات میں ایک جاں بحق، 3 زخمی۔ امبار میں باراتی پک اپ سے گر کر بچہ شدید زخمی ہوگیامہمند ایجنسی میں واقعات کے مطابق پیر کے روز تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ نرے اصغر میں مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرانے سے سوار عمر اد ولد ملک گلی خان شدید زخمی ہو کر موقعہ پر دم توڑ گیا۔

جبکہ دسرے موٹر سائیکل سوار نور ولد سیفور شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ تحصیل امبار کے علاقہ شریف کور میں بارات میں شامل چلتی پک اپ کی چھت سے 12 سالہ عنایت الرحمن ولد جمال بری طرح زخمی ہو گیا۔ علاوہ ازیں اتوار کی شام تحصیل حلیمزئی میں نومنڈی کے مقام پر موٹر سائیکل سوار خاصہ دار میجر کے ڈرائیور فارسید ولد شاہنواز گائوں جا رہا تھا کہ فرمان ولد سمیع اللہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور تحصیل حلیمزئی یوسف خیل میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے اسفند یار ولد کریم نامی لڑکا زخمی ہو گیا۔ واقعات کے بعد محرومین کو طبی امداد کی غرض سے فوری طور پر مختلف ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نئے روڈ کی تعمیر سے چینگ چی رکشوں اور موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے نئے روڈ کیلئے ٹریفک قوانین متعارف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :