بونیر میں شدید خشک سالی سے واٹرشیڈ کی جانب سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت ہزاروں ہیکٹر رقبہ پر لاکھوں پودہ جات کی شجرکاری کو شدید نقصان کا اندیشہ

پیر 16 اکتوبر 2017 23:07

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) بونیر میں شدید خشک سالی سے واٹرشیڈ کی جانب سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت ہزاروں ہیکٹر رقبہ پر لاکھوں پودہ جات کی شجرکاری کو شدید نقصان کا اندیشہ ،ڈی ایف او حضرت میر ،ایس ڈی ایف او حاجی زرین گل نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء اور خصوصی دعائیں مانگنے اور صدقات دینے کی اپیل کی ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوماہ سے بونیر میں مسلسل خشک سالی جاری ہے جس سے دیگر فصلوں ،باغات کے ساتھ ساتھ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی جانب سے ہزاروں ہیکٹر پر شجرکاری مہم بھی متاثر ہونے کا حدشہ ہے ،اس حوالے سے ڈی ایف او حضرت میر نے کہاہے کہ درختان کی کامیابی کا دارومدار بارشوں پر ہوتاہے ،بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے نوپود پودے جات ،بیج تخم ،کے ساتھ ساتھ درختان شدید متاثر ہوئے ہیں انہوں نے علاقہ بھر کے عوام سے بارش ہونے کیلئے نماز استسقاء اداکرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :