بونیر،مندنڑ کے علاقہ سورا میں نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا، مقدمہ درج

پیر 16 اکتوبر 2017 23:07

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) مندنڑ کے علاقہ سورا میں نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے میاں بیوی دونوں کو قتل کر دیا،ضلع صوابی کے گائوں شیخان قدرہ سے تعلق ر کھنے والے محمد آیاز ولد گل ر حمان اور اس کی بیوی مسماة خ دختر گل عجب چند دن پہلے سورا آکر آباد ہو ئے تھے جیسے پیرکی رات نامعلوم افراد نے گھر سے نکال کر آتشین اسلحہ سے فائر نگ کر کے قتل کر دئیے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ناوہ گئی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 302کے تحت ایف آئی آر در ج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس تھانہ ناوہ گئی میں در ج ایف آئی آر کے مطابق منگل کی رات نامعلوم افراد نے محمد آیاز کے گھر آواز دی جس پر وہ باہر آیا تو ملزمان نے اس پر فائر نگ کر کے قتل کر دیا ۔فائر نگ سن کر اس کی بیوی باہر ائی تو ملزمان نے اس پر بھی فائر نگ کر دی جس سے میاں بیوی دونوں جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مقتولین چند دن قبل سورا چملہ میںآباد ہوئے تھے ،پولیس کے مطابق ملزمان جلد گرفتارکر لئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :