سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پیر 16 اکتوبر 2017 22:58

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017) سوات اور اسکے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات، مینگورہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلے کی شدت 4عشارئیہ5 جبکہ گہرائی 120 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ مزید یہ کہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :