لاہور ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی10 اراکین اور درجنوں کارکنان نے تحر یک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:01

لاہور ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی10 اراکین اور درجنوں کارکنان نے تحر یک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی10 اراکین اور درجنوں کارکنان نے تحر یک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’کر پشن بچائو جمہوریت مکائو‘‘(ن) لیگ کا ایجنڈہ بن چکا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا 'حکمرانوں کی عوام دشمن پالیساں ہی ملک کیلئے سب سے خطرہ بن چکیں ہیں 'احتساب کو سازش کہہ کر حکمران خود کو اپنے انجام سے نہیں بچاسکتے 'آئندہ عام انتخابات سے پہلے ہر صورت نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہیے 'عمران خان پاکستان کے مقبول تر ین عوامی لیڈ ر بن چکے ہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی۔

وہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں تحر یک انصاف کے رکن نعیم حیدر بٹ کی جانب سے ہیرا بلوچ، رانا سعید احمد مختار، حافظ آصف، عمر شہزاد ، عاطف خان ، مبشر رانا سمیت (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے دیگر اراکین کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صدر اربن لاہور ولید اقبال اور سیکرٹری جنرل حماد اظہر 'سابق ناظم نعیم حیدر بٹ'وسیم رامے سمیت دیگر کارکنان بھی بڑی تعداد میں شر یک ہوئے چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن) لیگ کرپشن بچانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ دائو پر لگا رہی ہے 'تحر یک انصاف نے آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے ہمیشہ دوٹوک موقف اختیار کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جمہوریت کو کسی اور سے نہیں صرف حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تحر یک انصاف میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آج عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر بن چکے ہیں جسکی وجہ سے دوسری جماعتوں سے بھی لوگ تحر یک انصاف میں شامل ہوکر ملک میں تبدیلی کی جنگ کا حصہ بن رہے ہیں۔ولید اقبال نے کہا کہ ملک میں جب تک کر پشن اور لوٹ مار کا نظام چل رہا ہے غر یبوں کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہوسکتا اس لیے پوری قوم کو متحد ہوکر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک سے کر پٹ نظام کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

میاں حماد اظہر نے کہا کہ یہ تحر یک انصاف اور عمران خان کی جد وجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ آج کر پٹ خاندان اقتدار کے ایوانوں سے نکل کر عدالتوں میں پیش ہو رہا۔وسیم رامے نے کہا کہ (ن) لیگ احتساب سے بھاگنے کیلئے بہانے تلاش کر رہی ہے مگر ان کو سمجھ لینا چاہیے انکو اب کسی صورت بھاگنے نہیں دیا جائیگا اس موقعہ پر تحر یک انصاف میں شامل ہونیوالوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہر پاکستانی کو اس جنگ میں عمران خان دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :