پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے ایک دوسرے کی عزت کرناہوگی ،خواجہ آصف

امریکی وزیردفاع اوروزیرخارجہ اکتوبرمیں پاکستان کادورہ کریں گے ،ملک کامستقبل عوامی نمائندے کے ذریعے ہی ہے تمام دوسرے دروازوں کوبندہوناچاہئیے،انٹرویو

پیر 16 اکتوبر 2017 23:01

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے ایک دوسرے کی عزت کرناہوگی ،خواجہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے ایک دوسرے کی عزت کرناہوگی ،امریکی وزیردفاع اوروزیرخارجہ اکتوبرمیں پاکستان کادورہ کریں گے ،ملک کامستقبل عوامی نمائندے کے ذریعے ہی ہے تمام دوسرے دروازوں کوبندہوناچاہئیے۔پیرکے روزنجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اسی کی دہائی میں پوری قوم امریکہ کے کہنے پرجنت میں جانے کیلئے جنگ لڑتی رہی ،اپناٹھیک کرنے کے بیان پرآج بھی قائم ہوں ،ہمارے گھرمیں گزشتہ چالیس سال سے جوگندپڑاہے اسے صاف کرناہے ،نیشنل ایکشن پلان پرٹھیک طرح سے عمل نہیں ہوسکا،نیشنل ایکشن پلان قومی اداروں کامتفقہ پلان تھاایک حصے پرفوج نے جبکہ دوسرے حصے پروفاقی اورصوبائی حکومتوں نے عملدرآمدکرناتھااورصوابئی حکومتوں نے عملدرآمدکرناتھافوج نے اپنے حصے کاکام احسن طریقے سے کافی حدتک کرلیا،حکومت نے بھی مدارس ریفارمزکے حوالے سے اچھے اقدامات کئے دیگرشعبوں میں بھی کام کرناباقی ہے ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ آپریشن کی بات انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے کہی تھی ۔غیرملکی فوج کاپاکستانی سرزمین پرقدم رکھنے کاسخت مخالفت کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ اوردفاع اکتوبرمیں پاکستان کادورہ کریںگے ۔امریکہ پاکستان سے بہترتعلقات چاہتاہے توایک دوسرے کی عزت کرناہوگی ۔دورہ امریکہ کے دوران اپنی استعداد،عقل اورایمانداری کے ساتھ امریکہ میں پاکستان کاکیس پیش کیااورکہاکہ ہمیں مددنہیں عزت چاہئے ۔

گزشتہ سترسالوں میں پاک امریکہ دوستی پاکستان کیلئے گھاٹے کاسودارہی ہے ،پاکستان دہشتگردی کے خلاف مؤثراندازمیں جنگ لڑرہاہے ۔مگرجب ہمیں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بناناتھاامریکہ نے ایف 16دینے سے انکارکیا۔پاکستان کواپنے ریجن میں اپنی پوزیشن کوبہترکرنے کیلئے امریکہ کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان معاشی طورپرپہلے سے بہت بہترہے ،آرمی چیف کے معیشت سے متعلق بیان پرہمیں کوئی تذبب نہیں ہوناچاہئے ،ہمیں فراغ دلی کامظاہرہ کرناچاہئے ،تمام ادارے آئین کے اندررہیں یہ پاکستان کیلئے بہترہوگا۔

آئین سے بالاترکوئی بات نہیں ہونی چاہئے ۔اچھی معیشت کیلئے اچھی سیکیورٹی جبکہ اچھی سیکیورٹی کیلئے اچھی معیشت ضروری ہے ۔اچھی ہوگی توسیکیورٹی خودبخودمل جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کیپٹن (ر)صفدرکے بیان کوسپورٹ نہیں کرتے انہوں نے انتہائی سوچ کامظاہرہ کیا،پارٹی کواس سے متعلق سوچناچاہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ملک عزت کے ساتھ پھلتاپھولناہے ،توملک کی بھاگ دوڑکوعوامی نمائندوں کے ہاتھ میں ہی دیناہوگی ۔اس ملک کامستقبل عوامی نمائندے کے ذریعے ہی ہے ۔عوامی نمائندوں کے علاوہ تمام دروازے بندہونے چاہئیں ،ٹیکنوکریٹ کے حامی بارہویں کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :