بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکااعلامیہ

پیر 16 اکتوبر 2017 22:59

خضدار۔16 اکتوبر(اے پی پیبلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں سال 2017-2018کے لئے داخلہ کے خواہشمند امیدوار کہ جنہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت انٹری ٹیسٹ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مورخہ 25اکتوبر 2017تک اپنی ایف ایس سی آف ڈپلومہ کی سرٹیفکیٹ اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹوڈنٹ افیئر کی برانچ (دفتر) میں جمع کرائیں تاکہ حتمی میرٹ لسٹ تشکیل دی جاسکے ۔ مقررکردہ تاریخ کے بعد کوئی بھی سرٹیفکیٹ وصول نہیں کی جائیگی اور سرٹیفکیٹ جمع نہ کرنے والے امیدواروں کا نام لسٹ میں شامل نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :