لیویز فورس دوسرے فورسز سے کسی صورت بھی کم نہیں ہے ،پاکستان کی دفاع کے لئے لیویز فورس کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرے گی،ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران

پیر 16 اکتوبر 2017 22:59

سبی۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ لیویز فورس دوسرے فورسز سے کسی صورت بھی کم نہیں ہے ،پاکستان کی دفاع کے لئے لیویز فورس کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرے گی،وردی کسی بھی فورس کی ہو اس کی بڑی عزت واحترام ہے ،وردی کی شان کو ہمیشہ بلند رکھا جائے گا، لیویز فورس میں بھرتی ہونے والے جوان آج سے اس فورس کا حصہ ہیں ،نئے بھرتی ہونے والے لیویز اہلکار اپنے فرائض خوش اسلو بی کے ساتھ سرانجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ھاوس سبی میں نئے بھرتی ہونے والے لیو یز اہلکاروں میں تقرری نامے تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری ،تحصیلدار نصیر ترین،لیویز رسالدار میر عارف مری ،لیویز رسالدار میر شہباز خان باروزئی اور دیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور لیو یز فورس دوسرے فورسز سے کسی بھی صورت کم نہیں ہے صوبائی حکومت لیویز فورس کو مذید مثالی فورس بنانے کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وردی کسی بھی فورس کی ہو اس کی بڑی عزت واحترام ہے اور وردی کی شان کو ہمیشہ بلند رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس میں بھرتی ہونے والے نوجوان آج سے اس فورس کا حصہ ہیں وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس پا کستان کی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر ڈ پٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران، اسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری ،تحصیلدار نصیر ترین ،اور لیویز رسالدار میر عارف مری نے لیویز فورس میں بھرتی ہونے والے نئے لیویز جوانوں میں تقرری نامہ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :