کوئٹہ شہرمیںبرقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں(کل) بجلی بندرہے گی ،کیسکو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:59

کوئٹہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیںبرقی لائنوںکی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں 17اکتوبرکوسریاب گرڈکے جان محمدروڈ،کوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف (PAF)اولڈسمنگلی اور شیخ ماندہ گرڈکے چشمہ،ایسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے 2 بجے دوپہر تک بجلی بندہوگی نیز مری آبادگرڈکے طوغی روڈفیڈر12بجے تا 3بجے سہ پہرجبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار،اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرزسہ پہر3بجے تا شام 6بجے بجلی بندرہے گی ۔

اسی طرح 18اکتوبر کوسورینج گرڈکے ہنہ فیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک۔شیخ ماندہ گرڈکے پی اے ایف (PAF)فیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے نیز سریاب گرڈ کے جائنٹ روڈسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں17اکتوبرکو قلعہ سیف اللہ گرڈکے بندات، قلعہ سیف اللہ، شران جوگیزئی، اسلام یار، پسین زئی فیڈروں سے صبح9بجے سے ایک بجے تک جبکہ132KVخانوزئی۔ زیارت ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں زیارت گرڈسٹیشن سے منسلک فیڈروں سے 18اکتوبر کی صبح 8بجے سے 19اکتوبرکو 8بجے رات تک۔

اوستہ محمدگرڈکے گنداخہ اورجھل مگسی گرڈکے زین آبادفیڈرزصبح8بجے سے سہ پہر3بجے تک ۔روجھان جمالی گرڈکے جعفر، جھٹ پٹ، حافظ آبادصبح8بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی۔ اس کے علاوہ 18اکتوبرکو ڈیرہ مرادجمالی گرڈکے مینگل کوٹ اور منجھوشوری گرڈکے منجھوشوری فیڈروںسے صبح9بجے سے شام5بجے تک نیز روجھان جمالی گرڈکے حافظ آباد، روجھان ، کشمیرکوٹ فیڈروں سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :