لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کی رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 اکتوبر 2017 22:57

لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کی رکنیت معطل ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف لاہور میںفٹ بال ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فٹ بال کے کھلاڑیوں ، کوچز اور ریفریز کے علاوہ شائقین فٹ بال نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیفا رکنیت کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فیفا سے پاکستان کی رکنیت بحال کرنے اور حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے بھی پرزور اپیل کی کہ لاکھوں فٹ بالرز کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :