1اراکین پارلیمنٹ رواں سال مالی گوشوارے جمع کرانے میں ناکام

سینیٹ کی7، قومی اسمبلی کی71، پنجاب کی84،سندھ کی50،کے پی کی38اوربلوچستان کی11اراکین شامل

پیر 16 اکتوبر 2017 23:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس مقررہ تاریخ تک 261 اراکین پارلیمنٹ امسال مالی گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں جن کی فہرست جاری کردی گئی ہے رواں سال سینیٹ وقومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی ایک ہزار174تعدادمیں905 پارلیمنٹرینز نے مالی گوشوارے جمع کرادئیے ہیں جبکہ261پارلیمنٹرینزگوشوارے جمع نہیں کراسکے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کی104ممبران میں سے 94اراکین ،قومی اسمبلی کی342اراکین میں سی268اراکین،پنجاب اسمبلی کی371اراکین میں سی285،سندھ اسمبلی کی168اراکین میں سے 118،خیبرپختونخواسمبلی کی124اراکین میں سی86اراکین اوربلوچستان کی65اراکین میں سے 54نے اب تک الیکشن کمیشن کے پاس مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ،اسی طرح سینٹ کی7،قومی اسمبلی کے 71، پنجاب اسمبلی کے 84،سندھ اسمبلی کی50،خیبرپختونخوااسمبلی کے 38اوربلوچستان اسمبلی کی11ان اراکین کی تعدادبنتی ہیں جنہوں نے اب تک گوشوارے جمع نہیں کرائے،مالی گوشوارے جمع نہ کرنے والے سینیٹ ممبران میں محمدعلی خان سیف،ڈاکٹرمحمدفروغ نسیم،عطاء الرحمن،سیف اللہ بنگش،روبینہ خالد،تاج محمدآفریدی اور محمدصالح شاہ شامل ہیں،قومی اسمبلی کے جن71 ممبران نے اثاثے جمع نہیں کرائے ان اراکین کے بڑوںناموں میں ساجد نواز،مولانامحمدگوہرشاہ، شہریار آفریدی، سردارمحمدیوسف،کیپٹن(ر)صفدر، انجینئرداورخان کنڈی،ساجد حسین طوری،سیدغازی گلاب خان،محمدجمال الدین،شہاب الدین خان،الحاج شاہ جی گل آفریدی،ڈاکٹرفہمیدہ مرزا اورعائشہ گلالئی شامل ہیں گوشوارے جمع کرانے والے پارلیمنٹرینز کاشرح تناسب77.09فیصدبنتاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینٹ کی دو،قومی اسمبلی کی تین اور پنجاب اسمبلی کی دونشستیں خالی پڑی ہیں۔