فوڈ سیکیورٹی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے ہمیں خوراک کے ضیاع کو روکنے کی ضرورت ہے،پروفیسر محمد علی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:03

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈ سائنسز کے زیر اہتمام ’’ خوراک کا عالمی دن‘‘ منانے کے حوالے سے نیوکیمپس میں ایک پروقار تقریب اور آگاہی واک کااہتمام کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے خصوصی طور پر شرکت کی، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈ سائنسز نے عالمی دن کے حوالے سے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس مو قعہ پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ساری دنیا میں ہے اور ترقی پذیر ممالک اپنی خوراک اور پانی کو ضائع کرتے ہیں ہمیں خوراک کی بچت کرنے اور ضیاع کو روکنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی زمین کا خیال رکھنا ہے ماں اوربچے کی صحت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جو غذائی قلت اور پانی کی کمی کا شکار ہیںہمیں مسائل کو وقت پر حل کرنا چاہیئے ہماری جی ڈی پی کا بیس فیصد زراعت سے آرہا ہے شہری آبادی زیادہ ہونے سے زرعی زمین کم ہو رہی ہے رورل سیکٹرکو بڑھانے کی ضرورت ہے اور شمسی توانا ئی کی طرف جانا چاہیئے اور فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ہمیں لوگوں کو ایجوکیٹ کرنا ہے ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہوں نے ایک بار پھر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرو دیگر معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، صوبائی وزیر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں اپنی سمت کو درست کرنا ہے اور اس ملک کو بہت آگے لیکر جانا ہے اور تعلیم پر بہت کام ہے ہمیں اپنی زبان کو فروغ دینا چاہیئے اور اردوبولنے پر شرمندگی محسوس نہیں کرنا چاہیئے انہوں نے طلبہ وطالبات کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا اورکہا کہ ہمیں اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہونا چاہیئے ہمیں اپنے آبائواجداد کی تعلیمات پر عمل کرنے چاہیے اور اپنے ملک کو سنوارنا چاہیئے انہوں نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس ملک کی خدمت کرنی ہے اورہر طرح کی الزام تراشیاں بند کرکے اپنا اپنا فرض ادا کرنا ہے ہمارے بچے ، مائیں غذائی قلت کا شکار ہیں ان کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے اوربچوں کو غذائی قلت سے نکالنے کیلئے بریسٹ فیڈنگ کو پروموٹ کریں کیوں کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے ایک مکمل غذا ہے ہمیں اپنے بچوں کو روشن مسقبل دینا ہے اور خدا کے فضل سے صوبہ پنجاب پولیو فری ہے پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اور نومبر کے بعد ہم اعلان کرنے جارہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ہم نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا اس میں پاک فوج ، پولیس و دیگر اداروں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ان کی خدمات لائق تحسین ہیں اور آج کا پاکستان بہت بہترین پاکسان ہے ہمیں اپنے حصہ کا کام کرنا ہوگا اور ہم سب کو مل جل کر اس وطن عزیز کو بہت ترقی کی طرف لیکر جانا ہے آج عہد کریں کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنے اپنے حصہ کا کام کریں گے اور اس ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار اداکریںگے، تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں میں سووینئرز اور طلبہ میں چیکس بھی تقسیم کئے گئے۔