خانیوال،سرکاری ہسپتالوں میں نصب خراب آلات کی تفصیلات طلب

پیر 16 اکتوبر 2017 23:03

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)سرکاری ہسپتالوں میں نصب خراب آلات کی تفصیلات طلب۔ آلات کی مرمت کے لیے این او سی لازمی قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں نصب خراب آلات کی مکمل رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ اور ہسپتال سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ خراب آلات حکومتی این او سی کے بغیر ٹھیک نہ کروائیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔