خانیوال،ٹیچنگ ہسپتالوں میں پڑھائے جانے والے ٹریننگ کورسز کی رپورٹ طلب

پیر 16 اکتوبر 2017 23:03

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)ٹیچنگ ہسپتالوں میں پڑھائے جانے والے ٹریننگ کورسز کی رپورٹس طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پڑھائے جانے والے پی جی ٹریننگ کورسز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے سکولوں میں غیرمنظور شدہ کورسز پڑھائے جانے کی شکایت پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 7روز کے اندر رپورٹس طلب کرلی ہیں۔