خانیوال،پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد

پیر 16 اکتوبر 2017 23:03

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کی پابندی کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔