خانیوال،سرکاری سکولوں کی کینٹینوں پر مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد

پیر 16 اکتوبر 2017 23:03

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)سرکاری سکولوں کی کینٹینوں پر مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی عائدکرتے ہوئے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسران تعلیم کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے چیف آفیسران تعلیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں کے باقاعدہ سے دورے کریں اور چیک کریں کہ آیا سکولوں کی کینٹینوں پر فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش مضر صحت تو نہیں۔ کینٹینوں کو مضر صحت اشیاء کی فروخت سے پاک کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی نہ برتی جائے۔