سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کاقیام وزیرآبادکی تعمیروترقی میں بنیادی کردارکاحامل ہوگا

پیر 16 اکتوبر 2017 23:03

وزیرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کاقیام وزیرآبادکی تعمیروترقی میں بنیادی کردارکاحامل ہوگا، کٹلری انڈسٹریز کے چیئرمین وبورڈ آف مینجمنٹ محمدخالد مغل اورانکی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیںکہ انہوںنے صنعتکاروںکوایک مقام پراکٹھا کیااورلوکل انڈسٹری کوایک پہچان دلوائی ۔پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن وزیرآبادکے صنعتکاروںکوہرممکن سہولیات فراہم کرے گی اوربورڈآف مینجمنٹ سے مشاورت میںرہے گی۔

ان خیالات کا اظہارایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن خالد سلیم نے محمدخالد مغل کی قیادت میں وزیرآبادسمال انڈسٹریز اسٹیٹ میںصنعتکاروںکوبذریعہ قرعہ اندازی پلاٹ دینے کی تقریب میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ایم ڈی پرویز اقبال بٹ، ریجنل ڈائریکٹرپی ایس آئی سی گوجرانوالہ ساجد انوربھلی، ڈائریکٹرورکس اینڈڈویلپمنٹ طارق محمود، افتخارحسین صدیقی، افتخاراحمدبٹ، افتخارحسین صدیقی،قاسم اعوان، سجاد فاروق، رفیق بھٹہ، ظفر اقبال بھٹہ، الماس چوہان کے علاوہ دیگرصنتکاربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن محمدخالد مغل نے کہا کہ 66ایکڑپرمحیط 267پلاٹوںکے ذریعے وزیرآبادمیںجوانڈسٹریز کاقیام عمل میںلایا جارہا ہے اس عظیم منصوبے میںمیرے صںعتکارساتھیوںکے علاوہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے آفیسران اوراہلکاروںنے اپنی اپنی اسطاعت کے مطابق تعاون کیا۔علاقے میںمختلف جگہوںپرپھیلے صنعتی یونٹس کواپنے اپنے مقام پرجومشکلات درپیش آرہی ہیںان کے ازالے کے لئے ان کوایک جگہ پراکٹھاکیا گیا ہے کہ وہ ایک خاندان کنبے کی طرح کم خرچ ،فالتو اخراجات سے بچ کراپنی پروڈکٹس تیارکرکے مارکیٹ تک آسانی سے پہنچاسکیں۔

ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صنعتکاروںکودیگرممالک کی طرح بلاسودقرضے دیںتاکہ معیشت کے استحکام میںصنعتکاراپناکرداراداکرتارہے۔پاکستان کٹلری اینڈسٹین لیس سٹیلزمینوفیکچررزاینڈایکسپورٹرزایسوسی ایشن کی جوکاوشیں ہیںوہ بھلائی نہیں جاسکتیں۔ وزیرآبادکی مقامی انڈسٹری 12ارب کی سالانہ ایکسپورٹ سے زرمبادلہ کماکر6ارب کی مصنوعات اپنی ملکی مارکیٹ میںفروخت کررہی ہے۔ سینکڑوںافرادکوروزگارکی فراہمی میںوزیرآبادکی صنعت اپناکرداراداکررہی ہے۔