کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی حکومت بنائیں گے،مریم نواز

پیر 16 اکتوبر 2017 22:54

کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی حکومت بنائیں گے،مریم نواز
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ،کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی حکومت بنائیں گے ،لڑائی جھگڑوں سے پارٹی کو نقصان ہوگا،آپس کی چپقلش کو ختم کرکے پارٹی کو مضبوط کریں، این اے 120کے عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 120کا ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد پہلی بار حلقے کا دورہ کے دوران کیا ۔ مریم نواز مزنگ میں واقع (ن) لیگ کے مرکزی دفتر پہنچیں ،مزنگ آمد کے موقع پر لیگی کارکنان نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا، بعد ازاں انہوں نے لاہور کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمینوں سے ملاقات کیں اور ان سے علاقے کے مسائل دریافت کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریم نواز نے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی پاکستانی عوام کی اصل ترجمان جماعت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی اور کارکردگی کی بناد پر 2018ء میں بھی حکومت بنائیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔مرکزی دفتر کے دورے کے بعد مریم نواز اسلام پورہ کے حلقے پہنچیںاس موقع انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے پارٹی کو نقصان ہوگا،آپس کی چپقلش کو ختم کرکے پارٹی کو مضبوط کریں۔

متعلقہ عنوان :