ضلع میں 2روزہ ہیلتھ پروفیشنل ڈے کے موقع پر3871افسران و ملازمین کی سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،ڈاکٹر جاوید اقبال وڑائچ

پیر 16 اکتوبر 2017 22:54

سیالکوٹ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع میں 2روزہ ہیلتھ پروفیشنل ڈے کے موقع پر محکمہ صحت کے 3871افسران و ملازمین کی سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید کی زیر نگرانی ضلع بھر کے 4ٹی ایچ کیو اور6آر ایچ سی ہسپتالوں میں دو روزہ ہیلتھ پروفیشنل ڈے منایا گیا جسکا مقصد محکمہ صحت سے وابستہ افسران و ملازمین کے مختلف ٹیسٹ کرنا تھا تاکہ اگر کسی افسر یا ملازم کو کوئی بیماری ہو تو اسکی بروقت نشاندہی کرکے علاج کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوںنے بتایا کہ پہلے دن تمام 10ہسپتالوں میں 1962اور دوسرے دن1909افسران و ملازمین نے ان کائونٹرز پر جاکر سیمپلز دیے۔ سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام افسران و ملازمین ایک فیملی کی طرح ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ، ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے افسران و ملازمین کی صحت کا خیال رکھے اور اگر کسی کو ضرورت ہو تو اسے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :