گوجرنوالہ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں نوجوان جاں بحق، متعدد افراد زخمی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:53

گوجرانوالہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ٹریفک حادثات کے دوران ٹرک کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی کالونی کے قریب اٹھائیس سالہ حسن سٹرک عبور کرنے لگا تو اس دوران تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے اسے تشویشناک حالت میں فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، ٹریفک کے دیگر حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں دلاور، بہادر خان، عباس، ندیم، عمران، الیاس، فاروق، شاہد، زبیر، امجد، خالد اور نعمان و غیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :