ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاسنٹرل جیل کا دورہ ،قیدیوں کو فراہم سہولیت کا جائزہ لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:53

گوجرانوالہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ بشری زمان نے گذشتہ روزسنٹرل جیل گوجر انوالہ کا دورہ کیا،انہوں نے تمام بیرکوں کا معائنہ اور اسیران جیل کوکھانے پینے ‘ رہائش ‘ تربیت‘ علاج اور تعلیمی سہولتوں کاجائزہ لیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمو دالحسن بھٹی‘ سینئرسول جج شفاقت علی ‘ جو ڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول نوید احمد ، دیگر افسران اور سپرنٹنڈنٹ جیل بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین کی بیرک ‘ ہسپتال ‘ باورچی خانہ‘ لٹریسی سنٹر اورد یگرشعبوں کا معائنہ کیا اور جیل حکام کو ہدایت کی کہ جیل مینو ئل پر سختی سے کاربند رہیں اور قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں، انہو ںنے کہا کہ لٹریسی سنٹر اور ٹیوٹا کے زیر انتظام مرد و خواتین قیدیوں کی مختلف شعبوں میں تربیت کا معیار بڑھانے پر توجہ دی جائے اور تمام امور قانون کے مطا بق نمٹائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :