ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنا سکتے ہیں ، مسعود رضا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:53

گوجرانوالہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ مسعود رضا کی زیر ہدایت موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول کے انچارج اے ایس آئی طاہر شاہ نے اڈا علی پور چوک پر عوام اور ڈرائیورز کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کسی بھی قسم کی موٹر گاڑی چلاناجرم ہے، اس کے علاوہ دوران سفر شاہرات پر کسی قسم کی مدد درکار ہو تو فوری طور پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن 1124پر کال کریں ، پنجاب ہائی وے پٹرول آپ لوگوں کی خدمت کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :