سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا ہیلمٹ کی اہمیت بارے شہر کی مختلف شاہرائوں پر فلیگ مارچ

پیر 16 اکتوبر 2017 22:53

گوجرانوالہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت اور چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف ظفر چیمہ کی زیر قیادت گزشتہ روز موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اہمیت و آگاہی کے سلسلہ میں شہر کی مختلف شاہرائوں پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیاجس میں ڈی ایس پی وقار جاوید ، مقصود لون ، وحید اختر ،انچارج اسٹیبلشمنٹ محمد الطاف ، انچارج ایجوکیشن ونگ عدیل امجد و ممبران فرخ حمید ، عمر اعجاز ، جمشید الحق ، عرفان رانجھا اور ٹریفک فلیٹ سمیت تمام بیٹ افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اولین ترجیح ہے ،فلیگ مارچ کا مقصد ہیلمٹ پابندی پر خصوصی اور دیگر قوانین پر عمومی طور پر سختی سے عمل کروانا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام وارڈنز اور سینئر وارڈنز پر ہیلمٹ کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، موٹر سائیکل سوار سڑک کے انتہائی بائیں جانب رہیں اور ہیلمٹ پہننے میں کسی قسم کی کوتاہی سے گریز ہیں،اس ضمن میں پہلے مرحلے میں وارننگ کا اجراء کیا جائیگا جبکہ بعد ازاں حادثات کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈائون کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :