قائم مقام ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کی متعلقہ محکموں کو شہریوں کو بہترین سہولیات فراہمی کی ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 22:52

گوجرانوالہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)قائم مقام ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ تمام مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ،پی ایچ اے ،جی ڈبلیو ایم سی اور این ایچ اے جی ٹی روڈ اور تمام بائی پاسز سے مشترکہ کو آرڈینیشن کو بہتر بناتے ہوئے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کریں،گرین بیلٹس کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے اور ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کریں ،یہ احکامات انہوں نے مجسٹریٹس کے پی آئی اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران جاری کئے ، اس موقع پراے ڈی سی جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی کنول،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز(صدررانا محمد جمیل)،(سٹی رائو سہیل اختر)،(وزیرآباد نورالعین قریشی)،(کامونکی ڈاکٹر رابعہ ریاست)،(نوشہرہ ورکاں نوید اسلام )،ڈی ایم او ذولفقار باگڑی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،سی ای او ایجوکیشن طارق محمود،سی ای او کارپوریشن کمال احمد ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر غیاث النبی،اے ڈی پی ایچ اے راشد چٹھہ،ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ،اے ڈی لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل ملک عاصم اعوان،ڈی ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالقدوس ،محکمہ زراعت ،ہائی وے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی،قائم مقام ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ افسران محض فرضی کارروائی پر انحصار نہ کریں بلکہ عملی بنیادوں پر کارکردگی بہتر بناتے ہوئے صحیح ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں مختلف جگہوں پر نصب تشہیری بورڈز ،بینرزاور وال چاکنگ ایک ہفتہ کے اندر اندر کلیئر کیے جائیں تا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے ، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دورہ کے دوران تعلیمی اداروں کی انسپکشن ،عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ ،غیر معیاری ادویات ،ہوٹلز کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی پٹرول پمپس ،غیر قانونی سلنڈر کی ری فلنگ کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائیں تا کہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ،انہوں نے سٹیزن فیڈ بیک کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے 100%ڈیٹا اینٹری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے فرٹیلائزر اور زرعی ادویات پر غیر تسلی بخش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی تسلی بخش بنائیں تا کہ کسانوں کو ملاوٹ سے پاک معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ایک انچ زمین پر بھی قبضہ ناقابل برداشت ہے ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز قابضین سے فوری زمین خالی کروائیں، تجاوزات کیخلاف بھی بڑے پیمانے پر خصوصی مہم شروع کی جائے اور جہاں کہیں بھی غیر قانونی قابضین ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،اجلاس میں جی ٹی روڈ کے تمام اہم چوکوںپر ٹریفک اشاروں کو فنکشنل کرنے ،صفائی ستھرائی اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی،شہر میں لائیٹس کو فنکشنل کرنے،سٹیزن فیڈ بیک،سرکاری محاصل میں ریکوری،ٹریفک کے مسائل، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،این ایچ اے،پی ایچ اے،جی ڈبلیو ایم سی،ہائی ویز،کارپوریشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی،لوکل گورنمنٹ، میرج ایکٹ ،سی ایم ڈائریکٹو ز،فنانشل اسسٹنٹ ، ایل آر ایم آئی ایس اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں۔