آرپی او گوجرانوالہ کی ٹریفک حادثہ میں زخمی اہلکار کی عیادت کیلئے ہسپتال آمد ،گلدستہ پیش کیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:52

گوجرانوالہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے ایلیٹ فورس کے اہلکار کی عیادت کیلئے آر پی او گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے اور اسے گلدستہ پیش کیا ، تفصیل کے مطابق ایلیٹ فورس کا اہلکار شکیل موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ راستے میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گیا ، جسے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا ،اطلاع پر آر پی او گوجرانوالہ سلطان اعظم تیموری ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے جوان کی عیاد ت اور اس کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور اسے گلدستہ بھی پیش کیا ۔