باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز میں باتھ روم کا دروازہ ہی نہیں

پیر 16 اکتوبر 2017 21:57

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز میں باتھ روم کا دروازہ ..
اسلام آباد:اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017) باکمال لاگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے233 کے باتھ روم کا دروازہ ہی موجود نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں باتھ روم کا دروازہ ہی موجود نہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسافروں نے جب احتجاج کیا تو ایئرہوٹس مسافروں کا صبر کا درس دیتی رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :