وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں پر شدید افسوس کا اظہار

پیر 16 اکتوبر 2017 22:46

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور دہشتگردی کے اس المناک واقعہ میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 4 اہلکاروں کی شہادت پر ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیوں پر فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دراصل پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی دریں اثناء پرویز خٹک نے زیارت کاکا صاحب جانیوالی کوچ کو حادثہ پیش آنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیاہے انہوں نے اندوہناک واقعہ میں جان بحق خاتون کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ مقاقی انتظامیہ کو اسطرح کے حادثات کی موثر روک تھام کیلئے زیادہ سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :