صوبائی حکومت کے منظور کردہ سینئر سٹیزن ایکٹ 2014پر سختی سے عملدآمد یقینی بنایا جائے، پرویز خٹک

سینئر سٹیزن کونسل کی میٹنگز باقاعدگی سے بلانے اور کونسل کیلئے مختص شدہ 3کروڑ روپے کے فنڈز کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت محکمہ صحت کی سفارش پر 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ہسپتالوں اور دیہی طبی مراکز میں علاج معالجہ کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر دینے کیلئے سینئر سٹیزن کارڈ کی سکیم بھی متعارف کرانے بزرگ شہریوں کیلئے مخصوص کمیونٹی سنٹرز کے قیام کے ضمن میں بھی ٹھوس اور قابل عمل خاکہ پیش کیا جائے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا اعلی سطح اجلاس سے خطاب

پیر 16 اکتوبر 2017 22:46

صوبائی حکومت کے منظور کردہ سینئر سٹیزن ایکٹ 2014پر سختی سے عملدآمد یقینی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نی حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کے منظور کردہ سینئر سٹیزن ایکٹ 2014پر سختی سے عملدآمد یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے بھر میں بزرگ شہریوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں وزیر اعلیٰ سے زیادہ ریلیف ملے انہوں نے ایکٹ کے تحت قائم کردہ سینئر سٹیزن کونسل کی میٹنگز باقاعدگی سے بلانے اور کونسل کیلئے مختص شدہ 3کروڑ روپے کے فنڈز کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں سینئر سٹیزن ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی، سٹریٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، کمشنر پشاور ڈاکٹر فخر عالم، سیکرٹری سماجی بہبود میڈم فرح، سیکر ٹری خزانہ شکیل قادر، سیکرٹری بلدیات جمال الدین شاہ، سیکرٹری صحت عابد مجید اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر سٹیزن کونسل کو فعال بنانے اور اجلاس باقاعدگی سے بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیاوزیر اعلیٰ نے سینئر سٹیزن ایکٹ پر عمل درآمد اور بزرگ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کارکردگی اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر تمام متعلقہ محکموں کو بھی بزرگ شہریوں کے معاملات انتہائی سنجیدگی سے لینے اور انہیں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے محکمہ صحت کی سفارش پر 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ہسپتالوں اور دیہی طبی مراکز میں علاج معالجہ کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر دینے کیلئے سینئر سٹیزن کارڈ کی سکیم بھی متعارف کرنے سے اصولی ا تفاق کیا اور اس ضمن میں عملی پیش رفت کی ہدایت کی انہوں نے بزرگ شہریوں کیلئے مخصوص کمیونٹی سنٹرز کے قیام کے ضمن میں بھی ٹھوس اور قابل عمل خاکہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اسی طرح بزرگ شہریوں کیلئے پارکوں اورتفریحی مقامات پرخصوصی سہولیات کے سلسلے میں صوبے بھر کی ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ کو گائڈ لائن مہیا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ سماجی بہبود کو ان گائڈ لائنز کی جلد از جلد تیاری کی ہدایت کی انہوں نے بزرگ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان سے متعلق ترقیاتی سکیموں کی تیاری کیلئے قومی اور عالمی سطح کے فلاحی اداروں کی معاونت حاصل کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور محکمہ سماجی بہبود کو اس پر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔پرویز خٹک نے کہا کہ بزرگ شہری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے زندگی کے طویل لمحات اپنی اولاد اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے وقف کئے ۔

متعلقہ عنوان :